ترال//ترال میں مختلف فورسز ایجنسیوں نے اپنا گشت علاقے میں تیز کر کے کئی علاقوں میںچھاپے ڈالنے کے علاوہ محاصروں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں گزشتہ ہفتے کے جھڑپ کے بعد علاقے میں فوجی گشت تیز کر دیا ہے جبکہ متعد علاقوں میں چھاپے مارنے کے علاوہ کئی گاوں دیہات کا محاصرہ کیا گیا ہے ۔کئی علاقوں جن میں نہر کھاسی پورہ،پانزو،امیر آباد،وغہر شامل ہیں، فوج نے اپنا گشت تیز کیا ہے جبکہ متعد علاقوں جن میں بٹہ گنڈ،امیر آباد وغیرہ میںچھاپے اور محاصروں کا سلسلہ پرانے طرز پر شروع کیا گیا ہے تاہم کسی بھی علاقے سے کسی کی گرفتاری یا کوئی قابل اعتراض چیزضبط کرنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔