ترال//ترال کے مضافاتی علاقے میں دوران شب ایک سومو گاڑی کو نا معلوم افراد کے ہاتھوں نذر آتش کئے جانے پر تشویش پائی جارہی ہے ۔ پانزو ترال میں8اور9اپریل کی درمیانی رات کو نا معلوم افراد کی جانب سے مختار احمد بٹ ولد عبد الغنی بٹ کی ایک سومو گاڑی زیر نمبر JK03A-2156کو آگ لگا دی۔لیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے کاروائی شروع کی تاہم فی الحال آگ کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے واضح رہے حال ہی میں اسی طرح کے ایک واردات میں خانہ گنڈ علاقے میں ایک سومو گاڑی کونذر آتش کیا گیا تھاجس کے بعد مقامی ٹرانسپوڑوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔