ترال+شوپیان// خانہ گنڈ ستورہ ترال میں انتخابات کی ڈیوٹی سے واپسی کے بعدنا معلوم افراد نے ایک تویرا گاڑی دوران شب نذر آتش کر دی ۔15 اور 16اپریل کی درمیانی رات کو نا معلوم افراد نے عبدا لقیوم پرے کی ایک تویرا گاڑی زیر نمبرJK01H-8066کو نذر آتش کیا جس کی وجہ سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اگر چہ ابھی تک وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم اس بات کا خدشہظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گاڑی حال ہی میں انتخابی عمل کے دوران استعمال میں لائی گئی تھی۔اس دوران مانلو شوپےان مےںاتوار کو11بجے کے قریب بشےر احمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار کے رہائشی مکان مےں اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے مےں مکان خاکستر ہوگیا۔محکمہ فائر اےنڈ اےمرجنسی کے اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے آگ کو مزےد پھیلنے سے روک دےا۔