ترال//ترال میں مسلسل تین روز تک ہڑتال کے بعد سوموار کے روزمعمولات بحال ہوئے جس کے دوران علاقے میں کار باری ادارے کھلنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں دوبارہ رونق لوٹ آئی ۔ قصبہ ترال میں ایک مقامی جنگجوں کی ہلاکت کے بعدتین روز تک مسلسل ہڑتال کے بعد سوموار کو معمولات زندگی بحال ہوئے ۔بازار کھلنے کے ساتھ ہی لوگوں نے دکانوں کا رخ کیا اور اشیائے ضروریہ کی خریداری کی۔