ترا ل+کپوارہ// پنچایتی انتخابات کے تیسری مرحلے سے چند گھنٹے قبل جنگجوئوں نے ترال کے مختلف علاقوں میں بیک وقت 3حملے کئے۔تاہم ان حملوں میںکوئی نقصان نہیں ہوا۔ادھر مژھل سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے سناپر رائفل حملے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ قصبہ ترال میںسوموار کی شام 7بجے کے قریب جنگجوئوں نے کچھ مولہ میں ایک مقامی پنچ عبد الرشید کے گھر کے صحن میںگرینیڈ پھینکا جو ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔دھماکہ سے گھر کے در و دیوار ہل گئے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔مذکورہ گائوں سے ایک کلو میٹر بٹہ گنڈ ترال میںکانگریس پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر کے گھر پر گرینیڈ پھینکا گیا جو سماعت شکن آواز کے ساتھ پھٹ گیا ۔تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ قصبہ ے3کلومیٹر دور پنگلش ترال میں شام7:10منٹ پر جنگجوئوںنے گھات لگا کر حملے میں فوج کی 42آر آرکی گشتی پارٹی پر شدیدفائرنگ کی ، جس کے نتیجے میںفوجی پارٹی نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔فائرنگ کا تبادلہ مختصور وقت کے لئے جاری رہا۔فورسز نے واقعے کے فوراً بعد تینوں علاقوں میں پہنچ کر حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے سخت ناکہ بندی کی اور چند مقامات پر تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ بھی شروع کیا ۔ ترال کے آری پل تحصیل میںآج پنچاتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ ادھربعد دوپہر مژھل سیکٹر میں حد متارکہ پر پاکستانی فوجیو ں نے سنائپر رائفل سے 17جیک لائی فوجی چوکی پر حملہ کیا جس کے دوران ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ۔ زخمی فوجی اہلکار کو فوری طور درگمولہ فوجی اسپتال علاج و معالجہ کے لئے منتقل کیا اور اس کی شناخت لاس نائیک پر دیپ کمار کے بطور ہوئی ۔ مژھل سیکٹر میں ہی گو گل ڈارہ علاقہ میں پاکستانی فوج نے 2/8گورکھا رائفلز کی فوجی چوکی پر قریب 15منٹ تک فائرنگ کی۔ تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔