بارہمولہ //جنوبی کشمیر کے نازنین پورہ ترال علاقے میں منگل کے روز ایک جھڑپ میںمارے گئے تین جنگجو ئوں میں سے ایک غیر ملکی جنگجوبارہمولہ کے مظافاتی گائوں میں رات کی تاریکی کے دوران سپرد لحد کیا گیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ جنگجو کو بدھ کی رات کے دو بجے پہنچایا گیا جس کے بعد شیری تھانہ سے وابستہ پولیس اہلکاروں اور کچھ مقامی لوگوں نے مذکورہ جنگجوئوں کو رات کے تین بجے سرینگر مظفرآباد شاہرہ پر بارہمولہ کے مضافاتی گائوں گانٹہ مولہ میں غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے بنائے گے قبرستان میں پہلے سے ہی تیار شدہ قبر میںسپرد خاک کیا ۔ واضح رہے کہ ابھی تک غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے بنائے گئے اس قبرستان میں سوکے قریب جنگجو کو دفنایا گیا جو وادی کشمیر میں مختلف جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔خیال رہے کہ منگل کو جنوبی کشمیر کے نازنین پورہ ترال میں ایک جھڑپ ہوئی تھی جس میں تین جنگجوئوں مارے گئے تھے جن میں سے دو مقامی جنگجوئوں تھے جبکہ ایک غیر ملکی تھا ۔