سرینگر//مسلم لےگ اور پیپلز فریڈم لیگ نے ترال میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔مسلم لےگ سے وابستہ عبدالرشےد خان،منظوراحمد للہاری، اعجاز احمد اورمنظور احمد پر مشتمل ایک وفد نے پاہو اور لدو پلوامہ جاکر جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔موصولہ بیان کے مطابق وفدنے خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ ملت کے تقدس اور جموں کشمےر کی آزادی کے گلشن کی آبےاری اپنے گرم گرم لہو سے کرنے والے ہی حقےقت مےں ملت و قوم کے معمار ہیں جو اپنے خون کی گرماہٹ سے مظلوموں اور دبے انسانوں کو وقت کے حاکم سے نجات دےنے کا فرےضہ انجام دے رہے ہےں۔ادھر پیپلز فریڈم لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہاکہ قربانیاں رواں تحریک مزاحمت کا انمول اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان قربانیوں کی بدولت ہی تحریک آزادی کشمیر ایک فیصلہ کن مرحلے پر کھڑی ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر بنتا جارہا ہے۔