ترال+کنگن//ترال کے گڑپورہ علاقے میں آگ کی ایک واردات میں دلیپ سنگھ ولد جاگر سنگھ کا رہائشی مکان مکمل طورخاکستر ہوا ہے۔ مذکورہ کنبہ مکمل طور بے گھر ہوا ہے ۔مقامی آبادی نے سرکار سے کنبے کو امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ادھر کنگن میں آگ کی ایک واردات میں علی محمد راتھر ولد عبدالسلام راتھر کے رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناََ فاناََ مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔فائر سروس ذرائع نے بتایا کہ رہائشی مکان کی دوسری منزل پوری طرح سے خاکستر ہوگئی ۔معلوم ہوا ہے کہ اس مکان میں علی محمد راتھر ،محمد صدیق راتھر ولد عبدالسلام راتھر ،نظیر احمد رینہ ولد محمد مقبول رینہ رہائش پذیر تھے ۔