نیوز ڈیسک
ترال //جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کو اونتی پورہ میں جیش محمد کے دو ملی ٹینٹ ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک مخصوص ان پٹ کی بنیاد پر،4مئی کو پولیس، 42 آر آر، 3 آر آر اور 180 بٹالین سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹیوں کے ذریعہ ایک آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں بشیر احمد اور گلزار نامی دو ملی ٹینٹ ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔ لرگام ترال کے رہنے والے بشیر احمد ،جن کی نشاندہی پر انکے گھر سے ایک اے کے 56، ایک اے کے میگزین، 55 اے کے لائیو رانڈز، 4 پستول، 6 پستول میگزین، 24 پستول زندہ بر آمد کئے گئے۔ دھماکہ خیز مواد اور آرمس ایکٹ کی ایف آئی آر پولیس اسٹیشن ترال میں درج کی گئی ہے‘‘۔ادھرشوپیان میں، ناگہ شیرن میں ناکہ چیکنگ کے دوران، پولیس34آر آراور 178بٹالین سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ پارٹی نے ایک شخص کو روکا جس نے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ اس کی شناخت محمد اصغر ڈار ولد محمد امین ڈار ساکن ناگہ شیرن کے طور پر کی گئی ہے۔اس کے قبضے سے 1 پستول، 1 میگزین اور 8 زندہ رانڈز سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ وہ لشکرکے ساتھی کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اسی مناسبت سے تھانہ امام صاحب میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔