ترال//ترال اور اونتی پورہ میں بالہامہ جھڑپ میں جاںبحق دو مقامی جنگجوں کی یاد میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے سنیچر کو معمولات زند گی بری طرح متاثر رہی ۔سڑکوں سے ٹرانسپوٹ غائب رہنے کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی و کار باری اداروں میں کام کاج مکمل طور ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔اس دوران راسخ نبی ساکن نودل ترال اور شبیر ا حمد ساکن اگ ہنز پورہ اونتی پورہ کے گھر تعزیت پرسی کرنے والے لوگ جوق در جوق پیدل اور ذاتی ٹرانسپوٹ میں جاتے ہوئے دیکھے گئے ۔ کئی مقامات پر مساجدوں میں ترانے اور مختلف مقامات پر جھنڈے بھی آوازں کئے گئے تھے ۔