ترال//ترال کے کوئل شکار گاہ علاقے میں کرایہ کے معاملے پر سومو ڈرائیوروں نے سروس بند کردی ہے جس کے نتیجے میں وسیع آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔حال ہی میں کرایہ کے نئے شرحو ں کے معاملے پر ٹرانسپوٹروں اور مسافروں کے درمیان مسئلہ پیدا ہوگیا جس کے بعد ٹرانسپوٹروں نے سروس روک دی۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگر چہ معاملہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال کے سامنے افہام تفہیم کے ذریعے حل کرکے بارہ روپے کرایہ مقرر کیا گیا تاہم ڈرائیوروں نے سروس کوبحال نہیں کیا جس کی وجہ سے آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی آبادی نے حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔