سرینگر//ممبر پارلیمنٹ مظفر حسین بیگ نے بٹہ مالو میں نوجوان کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کواس واقعہ کی تحقیقات کرنی چاہئے ۔ ممبر پارلیمنٹ مظفر حسین نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئے اور حکومت کو فوری طور پر تحقیقات کرکے ملوثین کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے ۔انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت وہمدردی کی ۔