Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US

تحفظ فراہم نہ کیا گیا

Last updated: June 21, 2022 12:00 am
Share
3 Min Read
SHARE

سرینگر//کشمیری پنڈت ملازمین نے دھمکی دی کہ اگر مرکزی حکومت اقلیتوں پر حملوں کے تناظر میں انہیں وادی سے منتقل کرنے میں ناکام رہی تو انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے پناہ کی اپیل کریں گے۔ پی ایم پیکیج کے تحت بھرتی کئے گئے ملازمین 12 مئی کو ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں اپنے ایک ساتھی راہول بٹ کے دفتر کے اندر قتل کئے جانے کے بعد سے احتجاج کر رہے ہیں۔ کولگام ضلع میں اس کو اسکول میں گولی مار کر ہلاک کردیاگیا تھا ۔ایسے ملازمین نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں حالات بہتر ہونے تک انہیں ریلیف کمشنر جموں کے دفتر سے منسلک کیا جائے۔ آل مائنارٹی ایمپلائیز ایسوسی ایشن کشمیر (AMEAK) کے رہنماسنجے کول نے بڈگام کی شیخ پورہ مہاجر کالونی میں صحافیوں کو بتایا کہ اگر حکومت ان کی منتقلی کے مطالبے کو حل کرنے میں ناکام رہی تو ملازمین عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ان کی مدد کیلئے اپیل کرنے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے کہا ’’اس وقت ہمیں اپنی منتخب حکومت سے امیدیں وابستہ ہیں‘‘۔ اگر یہ ہماری حفاظت کو یقینی بنانے میں ناکام ہو جاتے ہیں ، تو ہم پناہ کی اپیل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔‘‘ کول نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مہاجر کالونی کے دورے کے دوران، انہوں نے اقلیتی ملازمین کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے کا وعدہ کیا تھا،لیکن یہ دروازے بند کر دیے گئے ہیںاور مسائل ایک میٹنگ میں حل نہیں کیے جا سکتے‘۔‘کول نے کہا کہ خدمات سے متعلق جن مسائل کو جموں و کشمیر انتظامیہ نے بٹ کے قتل کے بعد حل کرنا شروع کیا ہے وہ پچھلے 12 سالوں سے زیر التوا تھے،کیا ہم اپنا خون بہا کر خدمت کے مسائل کا حل تلاش کر رہے ہیں؟ کشمیری پنڈتوں کو دوبارہ سولی پر نہیں چڑھایا جائے گا  ۔‘‘ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ملازمین ملازمت سے استعفیٰ دے دیں گے اگر حکومت ان کی منتقلی کے مطالبے سے اتفاق نہیں کرتی ہے، کول نے کہا’’ہم مقررہ وقت پر اپنے مستقبل کے اقدام کا اعلان کریں گے۔ فی الحال ہم کشمیر سے کنیا کماری تک احتجاج کر رہے ہیں۔کول نے دعویٰ کیا کہ بٹ کے قتل کے بعد سے پی ایم پیکیج کے 4,800 ملازمین میں سے 70 فیصد کشمیر سے فرار ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی ملازمین کو رہائش فراہم کرنے کے حکومت کے دعوے سب جھوٹ ہیں۔ صرف 1,200 ملازمین کو رہائش فراہم کی گئی ہے جبکہ باقی کرائے کی رہائش گاہوں میں رہ رہے ہیں،

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?