مہور//عوام کے پولیس کے ساتھ بہتر رابطے بنائے رکھنے کیلئے تحصیل چسانہ کے الگ الگ مقامات پر ایس ڈی پی او مہور مجیب الرحمان بٹ نے پولیس پبلک میٹنگ کی۔پولیس ذرئع کے مطابق تحصیل چسانہ کے ڈنڈاکوٹ,باگن کوٹ اور الگ الگ مقامات پر ایس ڈی پی او مہور نے میٹنگیں منعقد کیں۔میٹنگوں میں لوگوں نے اپنی مشکلات پولیس آفیسر کے سامنے رکھیں جن میں راشن کی قلت،بجلی کی کٹوتی، سڑک،پانی کی سپلائی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم شامل ہیں۔ پولیس آفیسر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی مشکلات کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا۔