منجاکوٹ // منجاکوٹ تحصیلدار کا تبادلہ 17روز قبل ہوگیا تھا جس کے بعد انتظامیہ کی طرف سے اب تک کسی بھی تحصیلدار کو منجاکوٹ کا چارج نہیں سونپا گیا ہے جس کے نتیجہ میں لوگوں کو مشکلات کاسامناہے اور ان کے معمولی کام بھی نہیں ہورہے ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ نائب تحصیلدار منجاکوٹ بھی عوام کے کام کاج میں دلچسپی نہیں لے رہے جبکہ تحصیلدار کی کرسی پچھلے17روز سے خالی پڑی ہے ۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیاکہ عوام کی مشکلات کے پیش نظر منجاکوٹ میں تحصیلدار تعینات کیا جائے ۔