عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی// سرحدی ضلع راجوری کی تحصیل درہال میں تعینات تحصیلدار مرزا ممتاز اقبال کو ڈویژنل کمشنر جموں نے معطل کرنے کے احکامات صادر کرکے انہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحصیلدار درہال ملکاں کے خلاف جاری ایک انکوائری میں تاخیر کے سبب متعلقہ تحصیلدار کو ڈی سی آفس راجوری کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں 15 روز کے اندر مفصل رپورٹ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کے دفتر میں جمع کرائی جائے۔ واضح رہے کہ تحصیلدار ممتاز اقبال مرزا گزشتہ دو برسوں سے درہال ملکاں میں بحیثیت تحصیلدار اپنی خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ ان کے خلاف ایک تحقیقات میں تاخیر برتنے پر ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار نے انہیں معطل کرنے کے احکامات صادرکئے ہیں اور تحصیلدار کو ڈی سی راجوری کے دفتر میں اٹیچ کرنے کا حکم بھی صادر کیا ہے۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نوشہر کرتار سنگھ کو انکواری آفیسر مقرر کرکے پندرہ روز کے اندر اس ضمن میں چھان بین مکمل کرکے رپورٹ طلب کی ہے تاکہ اصل حقائق کا پتہ لگایا جا سکے۔