سرینگر//تحریک مزاحمت کے سربراہ بلال احمد صدیقی کے ہمراہ کل ایک وفدنے صدراسپتال جاکر زاہداحمد میر ،ولد نذیر احمد میر، سا کنہ ٹینگہ پورہ زونی مر کے طالب علم کی عیادت کی جس کو کچھ دن پہلے اس وقت پیلٹ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنا امتحان دیکر نوا کدل کے راستے اپنے گھر آ رہا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ اسپتال میں موت حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ اس موقعہ پر بلال صدیقی نے کہا کہ بھارتی فورسز ہماری نوجوان نسل کو ایک منصوبہ بند طریقے سے ظلم وستم کا نشانہ بنا رہی ہے جس کا مقصد جموں کشمیر کے آزادی پسند عوام کو خوف دہشت میں مبتلا کر کے انھیں تحریک سے دستبردار ہونے کے لے مجبور کرنا ہے ۔وفدنے زاہد احمد میر کی خیر وعافیت معلوم کی اور اسکی جلدشفایابی کی دعا کی۔