سرینگر//تحریک حریت کے ایک وفد نے کھنموہ جاکر حال ہی میں وفات پائے تحریک پسند نوجوان محمد یونس بٹ کے پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔وفد محمد رفیق اویسی، محمد مدثر، عمر عادل ڈار اور رمیز راجہ پر مشتمل تھا۔انہوں نے سوگوار کنبے تک سید علی گیلانی اور محمد اشرف صحرائی کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اس دوران وفد نے ٹہب پلوامہ جاکر فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔