سرینگر//تحریک حریت نے تنظیم کے رُکن حاجی غلام محمد میر ریشی گنڈ کپواڑہ کو ایک سال تک مختلف جیلوں اور تھانوں میں بند رکھنے کے بعد کل دوبارہ سیفٹی ایکٹ کے تحت وادی سے باہر کوٹ بلوال جیل منتقل کرنے کی کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حاجی غلام محمد میر کو 2016ءمیں سرینگر سے گرفتار کرکے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بلوال جیل بھیج دیا گیا تھا اور افراد خانہ نے عدالت میں اس گرفتاری کو چلینج کیا۔ عدالت نے سرکار کی طرف سے موصوف پر لگائے گئے الزامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کی رہائی کے احکامات صادر کئے، لیکن انہیںکئی مہینے تک حبس بے جا میں رکھا گیااور بیان کے مطابق مختلف جیلوں میں رکھنے کے بعد کل دوبارہ موصوف پر PSAلگاکر کوٹ بھلوال منتقل کیا گیا۔ تحریک حریت نے ان پر لگائے گئے پی ایس اے کو انتقام گیری سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں عدل وانصاف نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے