عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت قائم ایک ٹریبونل نے ہفتہ کو مسلم لیگ (مسرت عالم دھڑے)اور تحریک حریت پر 5 سال کی پابندی عائد کرنے کے مرکز کے فیصلے کی توثیقکی۔ دہلی ہائی کورٹ کے جج سچن دتا کا ایک رکنی ٹریبونل جنوری میں انسداد دہشت گردی کے سخت قانون کے تحت تشکیل دیا گیا تھا تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ آیا پابندی کے نفاذ کے پیچھے “کافی وجہ” تھی۔پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے، ٹربیونل نے کہا کہ دونوں تنظیمیں جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ انضمام اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسلامی حکمرانی قائم کرنے کے لیے سرحد پار سے مدد کے ساتھ وادی میں علیحدگی پسند سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔ٹربیونل نے مرکز کے اس استدلال کو بھی برقرار رکھا کہ یہ تنظیمیں پاکستان میں مقیم تنظیموں جیسے لشکر طیبہ)ایل ای ٹی(اور حزب المجاہدین کی جانب سے کام کر رہی ہیں اور وادی میں عسکریت پسندانہ کارروائیوں کے لیے مسلسل زمینی مدد دے رہی ہیں۔