Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: تحریک آزادی کو اٹانومی کے نعروں سے نہ ملایا جائے: قاسم فکتو
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » تحریک آزادی کو اٹانومی کے نعروں سے نہ ملایا جائے: قاسم فکتو
کشمیر

تحریک آزادی کو اٹانومی کے نعروں سے نہ ملایا جائے: قاسم فکتو

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 22, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
  سرینگر//مسلم دینی محاذ کے محبوس امیر ڈاکٹر محمد قاسم فکتو نے اپنے بیان میں کہاہے کہ  وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کا 2022ء تک مسلہ کشمیر حل کئے جانے کا اعلان کشمیر کے متعلق بھارتی حکمرانوں کے اہم منصوبے کی طرف اشارہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ  حریت پسندوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ 2021ء  سے پہلے ہی ایک لائحہ عمل ترتیب دیں جس سے تحریک آزادی کو، تحریک اٹانومی، میں تبدیل ہونے سے بچایا جائے۔ اور تحریک آزادی کو خود کفیل وسائل کی بنیاد پر جاری وساری رکھنا ممکن ہو۔بیان میں کہا گیا کہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف آل آوٹ آپریشن ، حریت پسندوں کو جیل بھیجنے کا سلسلہ ،پاکستان میں کشمیرکی مزاحمتی جماعتوں پر امریکی پابندی، جموں کشمیر میں 35Aکے نام پر سیاسی موسم کی تبدیلی ان باتوں کو راجناتھ سنگھ کے اعلان کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے،چونکہ 2021ء میں ریاستی انتخابات میں بھاجپا سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور سامنے آئے گی، کیونکہ نیشنل کانفرنس، PDP،کانگریس اور کشمیر کی باقی بھارت نواز سیاسی جماعتیں صوبہ کشمیر کی 46نشتوں کے لئے سیاسی دنگل کرسکتی ہیں کیونکہ جموں کی 37نشستیں بھاجپا لاشریک طور حاصل کرسکتی ہے اسی لئے جموں میں ترقیاتی کام سرعت سے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ 2021ء انتخابات میں کشمیر صوبہ پر انحصار کرنے والی جماعتوں میں ہر ایک 8یا10نشستیں ہی حاصل کرے گی اس طرح بھاجپا اپنے شرائط پر ان میں کسی بھی جماعت سے حمایت حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔ حکومت بنانے کے فوراً بعد بھاجپا اسمبلی میں اٹانومی ختم کرنے کے لئے صدر ھند سے سفارش کرے گی۔ پھر دو صورتیں پیدا ہوسکتی ہیں: اگر جموں کشمیر میں اس سفارش کے خلاف موثر تحریک شروع کی جاتی ہے توبھاجپا اس سفارش پر نظرثانی کرکے اس کو کشمیر یوں کی گردن پر لٹکتی تلوار کے طور استعمال کرے گی، اس سفارش سے جو بڑا مقصد بھاجپا حاصل کرنا چاھتی ہے وہ یہ کہ جموں کشمیر کی تحریک آزادی کو تحریک تحفظ اٹانومی ، میں تبدیل کیا جا ئے، یعنی اس سے کشمیر میں بھی یہ مباحثہ شروع ہوگا آیا آزادی ممکن بھی ہے یا ہمیں تحفظ اٹانومی کے لئے کام کرنا چاہیے ؟ اس مرحلے پر حریت پسند قیادت کو بھی شعوری یا غیر شعوری طور اٹانومی کی گاڑی میں سوار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ چونکہ نیشنل کانفرنس، PDP اور کانگریس یہاں اقتدار سے محروم ہوجائیں گی اس لئے وہ اٹانومی کے لئے خوب ہنگامہ آرائی کریں گے۔ حالانکہ کشمیر کی غلامی کے لئے کانگریس اور نیشل کانفرنس ہی ذمہ دار ہے، اٹانومی کو کانگریس نے ختم کیا ہے ا ور نیشنل کانفرنس نے 1975سے 1989تک اٹانومی کی بحالی کے لئے کونسی تحریک چلائی، 2000 میں اٹانومی رپورٹ دہلی کیطرف سے مسترد کئے جانے پرنیشنل کانفرنس نے کیا کیا؟ PDP کے متعلق ملت اسلامیہ اچھی طرح جانتی ہے کو اس جماعت کو بھارتی سراغرسا اداروں نے کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی سیاسی حیثیت ختم ہوجانے کے بعد لوگوں کو انتخابی سیاست کے ساتھ جوڑے رکھنے، نام نہاد اٹانومی کے باقی بچے کچے آثار کو ختم کرنے،اور بھاجپا کو اقتدار حاصل کرنے کی پوزیشن میں لا کر ریاست کی حکومت کو صوبہ کشمیرکے بجائے صوبہ جموں کومنتقل کرنے کے لئے قائم کیا ہے اور یہ تینوں کام وفاداری کے ساتھ کررہی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر میں دوہرے نظام سے افراتفری اور انتشار، ریاستی درجہ بحالی ہی واحد حل: طارق قرہ
تازہ ترین صفحہ اول
سری نگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت، چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی
تازہ ترین صفحہ اول
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین

Related

کشمیر

لسانی تنوع ترقی کی کلید

September 19, 2025
کشمیر

بارشوں اورسیلاب سے دھان فصل کونقصان

September 19, 2025
کشمیر

عوامی ایکشن کمیٹی اور اتحاد المسلمین

September 19, 2025
کشمیر

۔1996 میں پلوامہ میں دوہرے قتل کا معاملہ

September 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?