سرینگر// پلوامہ میں فورسز کے کیمپوں اور گشتی پارٹیوں پر دستی بموں کے حملوں کی ذمہ داری تحریک المجاہدین نے قبول کر لی ہے۔ تحریک المجاہدین کے ترجمان نے کہا کہ تحریک کے جنوبی کشمیر کے سکارڈزنے اونتی پورہ کے پدگام پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کے کیمپ پر منگل کی شام دستی بموں سے حملہ کیاگیا اور فائرنگ کی گئی۔ بیان کے مطابق دوسرا حملہ پولیس سٹیشن پلوامہ کے نزدیک فورسز پر کیا گیااور فورسز پر دستی بم پھینکے گئے۔