عظمیٰ نیوزسروس
جموں //پولیس نے تالاب تلو جموں میں دوہرے قتل کے معاملے میں پوچھ گچھ کیلئے تقریباً 40 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ جموں کے تالاب تلو علاقے میں نوکرسی سے سبکدوش پرنسپل او ان کی اہلیہ کی ہلاکت کے معاملہ میں پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے 40افراد کو ابھی تک پوچھ تاچھ کیلئے گرفتار کر لیا ہے ۔ تفتیشی ٹیم کی جانب سے علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔پولیس نے کہا ’’ہم نے قتل کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کیلئے ڈرائیور اور کلینر سمیت تقریباً 40لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ لیکن ایک پیش رفت کا ابھی بھی انتظار ہے۔ ‘‘ کیس کے ایک تفتیشی افسر نے کہا ’’جاری تحقیقات کے تحت کل مقتول کے اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی‘‘۔متوفی کے لواحقین جنہوں نے پہلے لاشیں دیکھی، نے دعویٰ کیا کہ لاشوں پر نشانات تھے۔