سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ پر منگل کو اُس وقت ٹریفک کی آمد و رفت معطل کی گئی جب شاہراہ پرضلع رام بن کے بٹوٹ علاقے میں زمینی تودے گر آئے۔
حکام نے کہا کہ تازہ تودے صبح پانچ بجے گر آئے جس کے بعد ٹریفک کی آوا جاہی رک گئی۔
حکام نے مزید کہا کہ زمینی تودے گر آنے سے شاہراہ کا ایک حصہ خراب ہوا ہے۔
شاہراہ کی بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر کام شروع کیا گیا ہے۔