عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ کے انتخابات میں تاریخی ٹرن آئوٹ پر عوام اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی۔انہوں نے جموں کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے پانچوں پارلیمانی حلقوں میں انتخابات کے دوران سیکورٹی کے وسیع انتظامات کی بھی تعریف کی۔ایک ٹویٹ میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’میں اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ کے لئے آج کے انتخابات میں تاریخی ٹرن آئوٹ کے لئے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں، میں اس بڑی مشق کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز خاص طور پر ووٹروں کو جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے میں ان کے منفرد کردار کی تعریف کرتا ہوں، ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کو سیکورٹی کے وسیع انتظام کے لئے مبارکباد۔”