Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: تارکین وطن، شہری حقوق کے گروپوں کا ٹرمپ کے احکامات کے خلاف امریکی عدالتوں سے رجوع
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » تارکین وطن، شہری حقوق کے گروپوں کا ٹرمپ کے احکامات کے خلاف امریکی عدالتوں سے رجوع
بین الاقوامی

تارکین وطن، شہری حقوق کے گروپوں کا ٹرمپ کے احکامات کے خلاف امریکی عدالتوں سے رجوع

Towseef
Last updated: January 22, 2025 9:03 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

واشنگٹن//تارکین وطن اور شہری حقوق کے گروپوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دستخط کیے گئے انتظامی احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے کئی مقدمات دائر کردیے ، جن میں امریکہ میں پیدائشی شہریت کو واپس لینے کی کوشش کا حکم بھی شامل ہے ۔ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمات پیر کی رات میساچوسٹس اور نیو ہیمپشائر کی وفاقی عدالت میں دائر کیے گئے تھے ، اس سے قبل کیلیفورنیا اور کنیکٹیکٹ سمیت کئی ریاستوں میں ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز کی جانب سے ممکنہ قانونی چیلنجز کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ڈیموکریٹک قیادت والی ریاستوں اور وکالت کرنے والے گروپوں کی جانب سے ٹرمپ کے ایجنڈے کے دیگر پہلوؤں کو چیلنج کرتے ہوئے مزید مقدمات دائر کیے جانے کی توقع ہے ، جن میں پہلے سے ہی ایلون مسک کی زیر قیادت حکومتی کارکردگی کے محکمے اور ریپبلکن کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے ملازمتوں کے تحفظ کو کمزور کرنے کے حکم نامے پر مقدمات دائر کیے جا رہے ہیں۔قانونی فرم نیو انگلینڈ کے مقدمات کا ہدف ٹرمپ کی جانب سے بڑے پیمانے پر امیگریشن کریک ڈاؤن کا ایک مرکزی حصہ تھا، جس میں وفاقی ایجنسیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ غیر قانونی طور پر ملک میں موجود یا عارضی طور پر موجود ماؤں کو امریکہ میں پیدا ہونے والے بچوں کے لیے امریکی شہریت کو تسلیم نہ کریں، جیسے ویزا ہولڈرز، اور جن کے والد شہری یا قانونی طور پر مستقل رہائشی نہیں ہیں۔ٹرمپ کے عہدے کا حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں بعد ہی امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے پہلا مقدمہ دائر کیا، ایک اور مقدمہ بوسٹن میں آدھی رات کے وقت ایک حاملہ ماں اور تارکین وطن کی تنظیموں کی طرف سے دائر کیا گیا تھا۔ان ضلعی عدالتوں کے ججوں کے کسی بھی فیصلے کا جائزہ بوسٹن میں قائم پہلی یو ایس سرکٹ کورٹ آف اپیلز کے ذریعے لیا جائے گا، جس کے 5 فعال وفاقی جج ڈیموکریٹک صدور کے مقرر کردہ ہیں، جو قومی سطح پر شاذ و نادر ہی ہوتا ہے ۔دونوں مقدمات میں دلیل دی گئی ہے کہ ایگزیکٹو آرڈر امریکی آئین کی 14 ویں ترمیم کی شہریت کی شق میں درج حق کی خلاف ورزی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں پیدا ہونے والے کسی بھی شخص کو شہری سمجھا جاتا ہے ۔دونوں مقدمات میں امریکی سپریم کورٹ کے سنہ 1898 کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ غیر شہری والدین کے ہاں امریکا میں پیدا ہونے والے بچے امریکی شہریت کے حق دار ہیں۔اس مقدمے میں نامزد درخواست گزاروں میں میساچوسٹس کی رہائشی او ڈوئے کے نام سے پہچانی جانے والی ایک خاتون بھی شامل ہے ، جو عارضی طور پر محفوظ حیثیت کے تحت امریکہ میں ہے اور مارچ میں بچے کو جنم دینے والی ہے ۔‘عارضی طور پر محفوظ حیثیت’ ان لوگوں کے لیے دستیاب ہے ، جن کے آبائی ممالک نے قدرتی آفات، مسلح تنازعات یا دیگر غیر معمولی واقعات کا سامنا کیا ہے ، اور اس وقت 17 ممالک کے ایک ملین سے زیادہ افراد کا احاطہ کرتی ہے ۔ٹرمپ کے دیگر ابتدائی انتظامی اقدامات کے پہلوؤں کو چیلنج کرنے والے کئی دیگر مقدمات بھی زیر التوا ہیں۔نیشنل ٹریژری ایمپلائز یونین، جو 37 ایجنسیوں اور محکموں میں وفاقی حکومت کے ملازمین کی نمائندگی کرتی ہے ، نے پیر کی رات ٹرمپ کے دستخط کردہ حکم نامے کو چیلنج کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا، جس کے تحت وفاقی ایجنسی کے ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنا اور ان کی جگہ سیاسی وفاداروں کو تعینات کرنا آسان ہو گیا ہے ۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں و کشمیر میں دوہرے نظام سے افراتفری اور انتشار، ریاستی درجہ بحالی ہی واحد حل: طارق قرہ
تازہ ترین صفحہ اول
سری نگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت، چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی
تازہ ترین صفحہ اول
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
بین الاقوامی

نیپال کے بعد اب فلپائن میں عوام کا ’ہلہ بول‘ | سرکاری فنڈس میں گھوٹالہ کے خلاف سڑک پر اتریں گے لاکھوں لوگ

September 19, 2025
بین الاقوامی

غزہ میں فوری جنگ بندی،امریکہ نے قرارداد چھٹی بار ویٹو کردی

September 19, 2025
بین الاقوامی

روس میں پھر طاقتور زلزلہ، سونامی کا الرٹ جاری

September 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?