سرینگر //ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر کرن سنگھ نے اترپردیش کے ممبراسمبلی کی جانب سے تاج محل کو غداروں کی نشانی قرار دینے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا ہے کہ میں 6سال تک وزیر سیاحت اور یو این ای ایس کو کا 8 سال تک ممبر رہنے اور پوری دنیا میں گھومنے کا تجربہ رکھنے والا اس بات کو مانتا ہوں کہ تاج محل دنیا کی خوبصورت عمارت ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بھارت میں سیاحت کی پہلی خواہش ہے اور یہ بھارت کی عظیم ثقافت کا ایک حصہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے ببنیشور کا تھنجور مندر ہے بودھ ہنرمندوں کی جانب سے بنائی گئی اجنتا اور الیورا گگپھائوں، رنکپورم کا جین مت کا مندر یا حالیہ وقت میں دلی کے اندر بنائے گئے بحائیہمندر شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافت میں موجود تفریق کی ہمارے ملک کا نشانی ہے جس پر ہم سب کو فخر کرنا چاہئے اور تاج محل کی فادیت اور اہمیت پر سوال کھڑے کرنے والے واقعات پر افسوس کرنا چاہئے۔