سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معروف تاجر حاجی بشیر احمد بزاز (بالا) ساکن شاہ محلہ نواب بازار(حال قمرواری) کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیاہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کل مرحوم کے گھر واقع قمرواری گئے اور وہاں سوگوران کے ساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ اس موقعے پر مرحوم کے حق میں کلمات اور دعائے مغفرت ادا کئے گئے۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے سینئر لیڈرعبدالرحیم راتھر، ناصر اسلم وانی، تنویر صادق بھی تھے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے متعدد ممبرانِ قانون سازیہ کے ساتھ ساتھ عرفان احمد شاہ، پیر آفاق احمد، سلمان علی ساگر اور جنید عظیم نے بھی مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔یاد رہے مرحوم بشیر احمد بالا پارٹی کے لیڈر اور ایم ایل اے عید گاہ مبارک گل کے برادرنسبتی تھے۔اس سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جواہرنگر جاکر مرحوم محمد سبحان بٹ کے سوگوران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور ڈھارس بندھائی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور کئی لیڈران نے بھی اُن کے گھر جاکر تعزیت کی۔