جموں//دیہی ترقی ، پنچایتی راج اور قانون و انصاف کے وزیر عبدالحق خان نے کہا کہ حکومت بے گھر لوگوں کی فہرست از سر نو ترتیب دے رہی ہے تاکہ ان کے کیسوں کو پرائم منسٹرس آواس یوجنا کے تحت مرکزی حکومت کو منظوری کے لئے بھیجا جاسکے۔ وزیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ گرام سبھائوں کا اہتمام کر کے مستحق کنبوں کی فہرست ترتیب دیں تاکہ پی ایم اے وائی کے تحت ایسے کنبوں کو اپنے رہائشی مکان تعمیر کرنے میں مدد دی جاسکے۔ عبدالحق نے دیہی ترقی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ گرام سبھائوں کے انعقاد کے بعد 15دنوں کے اندر اندر فہرست کو حتمی شکل دیں اور اس فہرست کو عوامی جگہوںپر چسپاں کر کے لوگوں کو حکومت کی طرف سے اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں مطلع کریں۔