جموں// جموں و کشمیر پولیس نے ایک بے سہارا شخص کو سڑک کے کنارے برہنہ حالت میں پایا اور اسے اپنی حفاظت میں لے لیا۔ وہ شخص اپنے ٹھکانے کی یادداشت کھو چکا ہے۔ جے کے پولیس کے اہلکاروں نے اسے غسل دیا، بال کٹوائے، کھانا اور کپڑے دیا۔جموں و کشمیر پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی اسے پہچان لے اور اسے اس کے خاندان سے ملانے میں مدد کرے۔ وہ ڈوگری بولتا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ جموں سے ہے۔مذکورہ شخص سے متعلق کوئی بھی معلومات برائے مہربانی پی سی آر جموں کے ساتھ 112، 01912542001، 01912560401 پر شیئر کی جاسکتی ہیں۔