گاندربل//بی ہامہ گاندربل چوک میں سڑک کے درمیان ایک مین ہول بغیر ڈھکن کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے۔مقامی دوکاندار محمد مظفر کے مطابق سڑک تلے ایک ڈرین گزرتی ہے جس کی صفائی کے لئے کسی کسی جگہ مین ہول رکھے گئے ہیںتاہم بی ہامہ چوک میں مین ہول ایک ہفتہ قبل اچانک ڈہ گیا تب سے اس کی جانب توجہ نہیں دی گئی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اس کی جلد مرمت نہیں کی گئی تو کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر سید سجاد احمد نے اس ضمن میں کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ بہت جلد اس کی مرمت کی جائے گی ۔