جاوید اقبال
مینڈھر //بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین منکوٹ کے پیڈپر جاری ہوا ایک لیٹر ان دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس کے بارے میںموصوف نے کہاکہ وہ جعلی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے کسی سازش کے تحت جاری کیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کونسل کے رکن منکوٹ چوہدری عمران ظفر اور بی ڈی سی منکوٹ امان اللہ چوہدری کی قیادت میں ایک وفد نے ایس ڈی پی او مینڈھر سے ملا قات کر کے مانگ کی کہ اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا جائے اور واقعہ کی تفصیلی تحقیقات کی جائے ۔بی ڈی سی نے کہاکہ کسی شخص نے ان کے نام کا جعلی لیٹر پیڈ بنایا ہوا ہے جس کے ذریعہ مذکورہ لیٹر جاری کیاگیا ہے ۔موصوف نے بتایا کہ ان کے نام سے مبینہ طورپر ایک لیٹر جاری کر کے کہا گیا ہے کہ مینڈھر بس سٹینڈو ملحقہ علاقہ میں ہوئی ناجائز تجاوز کو ہٹا یا جائے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ لیٹر پر ان کے جعلی دستخط کرنے کیساتھ ساتھ کئی سرپنچوں کے بھی جعلی دستخط کئے گئے ہیں ۔ایس ڈی پی او مینڈھر نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں کارروائی عملی میں لائی جائے گی ۔اس کے بعد دونوں منتخب نمائندوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مانگ کی کہ اس معاملہ میں ملوث افراد کو جلداز جلد بے نقاب کر کے کارروائی عمل میں لائے جائے تاکہ غیر قانونی اورجعلی عمل کو روکا جاسکے ۔