بھدرواہ//آئیندہ منعقد ہونے جا رہے پنچائت انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے پارٹی عہدیداروں کو متحرک کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔اس دوران بی جے پی نے ضلع جنرل سیکریٹری سونیا رائو کی موجودگی میں ضلع ڈوڈہ کے علاقہ گندو میں ’’ایک بوتھ دس نوجوان‘‘مہم شروع کردی ہے۔اس مہم کا آغاز بھلیسہ کے مختلف دیہاتوں سے کیا گیاجس میں 150ورکروں نے شرکت کی۔پارٹی نے دیہی علاقوں میں نوجوانوں کو تربیت دینے کا کام شروع کردیا ہے۔ان نوجوانوں سے روزمرہ کی بنیادوں پر ان کے کام کاج کے بارے میں جائزہ لیا جائے گااور بی جے پی کی پالسیوں اور پروگراموں کے بارے میں عام لوگوں کو فراہم کرنا ان نوجوانوںکی اہم ذمہ داری ہو گی۔سونیا رائو نے کہا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع ڈوڈہ کے سبھی علاقوں میں منڈل سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیںاور ٹیم کے ہر ورکر کو 2گرام پنچائتوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔