کول کاتا //کولکاتا میں ممتا بنرجی کی قیادت میں اپوزیشن کی للکار' مودی ہٹاو اوردیش بچاو' کا نعرہ بلند کیا گیا۔ اس میں بی جے پی کے کئی سینئرلیڈروں نے بھی مودی کے خلاف آواز بلند کی۔سماج وادی پارٹی کے صدراوراترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے کہا ہے کہ عوام اس بارلوک سبھا الیکشن میں نیا وزیراعظم منتخب کرے گی۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کو کولکاتا میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی ریلی میں کہی۔اکھلیش یادو نے کہا کہ پورے ملک نے من بنالیا ہے کہ وہ اس بارلوک سبھا الیکشن میں ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آج مغربی بنگال سے اپوزیشن اتحاد کا جو پیغام دیا جا رہا ہے، اس کا پورے ملک میں اثر ہوگا۔ بی جے پی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، روزنامہ 'ہندوستان' نے اس خبرکو اہمیت کے ساتھ شائع کیا ہے۔واضح رہے کہ کولکاتا میں ممتا بنرجی کی قیادت میں اپوزیشن کی للکار'مودی ہٹاواوردیش بچاو' کا نعرہ بلند کیا گیا۔ اس میں بی جے پی کیکئی سینئرلیڈروں نے بھی مودی کے خلاف آوازبلند کی۔ اس میں کشمیرسے کنیاکماری تک حزب اختلاف کی تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کے لیڈران ایک پلیٹ فارم پرنظرآئے۔ ساتھ ہی کئی وزرائے اعلی اورسابق وزرائے نے بھی شرکت کی۔ میگاریلی میں لوک سبھاالیکشن 2019 میں بی جے پی کواقتدارسے بے دخل کرنے کی حمایت کی گئی۔