جموں //بھارتیہ جنتا پارٹی، جموں وکشمیر نے کشمیر میں پارٹی کے سینئر لیڈر گل محمد میر کے قتل کے خلاف یہاں پریس کلب میں پیر کے روز زور دار احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔مظاہرین نے پاکستان اور ملی ٹیسنی مخالف نعروں کے بیچ پاکستان کا پتلا نذرا ٓتش کیا۔مظاہرین میں پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ، سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کوئیندر گپتا، جنرل سیکرٹری یدھ ویر سیٹھی،سابقہ وزراء ست شرما ، سکھنندن چودھری، ایم ایل سی اشوک کھجوریہ، ریاستی نائب صدر پرمود کپائی، سابقہ ایم ایل اے راجیش گپتا، ریاستی سیکرٹرئیز پردمن سنگھ ،وینو کھنہ، بی جے وائی ایم کے ریاستی صدر وکاس چودھری، بی جے پی مہلا مورچہ کی ریاستی صدر رنجنی سیٹھی،ایس سی موچہ کے ریاستی صدر جگدیش بھگت،پارٹی ترجمان انیل بھگت، ڈاکٹر پردیپ مہوترہ ،جے دیو راجول، ایودھیا گپتا، بلدیو سنگھ بالوریہ ،اومی کھجوریہ و دیگران بھی شامل تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ نے پاکستان پر ملی ٹیسنی کی مدد کرنے پرسخت مذمت کی اور اسے بیہمانہ قتل کے لئے ذمہ وار قرار دیا ۔انہوں نے اسے ملی ٹینٹوں کی بوکھلاہٹ قرار دیا ۔انہوںنے گل صاحب کو بی جے پی کا ایک سپہ سالار قرار دیا،جسے اننت ناگ کے اٹل بہاری واجپائی کے نام سے بھی پکاراجاتا تھا۔انہوں نے مقتول کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ گل میر کی قربانی رائیگان نہیں ہوگی ۔انہوں نے مقتول لیڈر کی سیکوٹی ہٹانے کے طریقہ کار پر بھی سوال کیا۔ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کوئیند رگپتا نے گل میر کو ایک بہادر سیاسی و سماجی شخصیت قرار دیا۔انہوں نے اس قتل میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ شہید لیڈر کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔