عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//گریز کے سابق رکن اسمبلی فقیر محمد خان نے سرینگر کے تلسی باغ کوارٹرس میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر مبینہ طور پر لائسنس یافتہ سرکاری رائفل کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔خان، جس نے بی جے پی کی ٹکٹ پر 2024 کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا، اپنے سرکاری کوارٹر میں مردہ پائے گئے۔ حکام نے ان کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔وہ 2002سے 2008تک نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی تھے لیکن بعد میں انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔یہ خبر اسمبلی کے ایوان میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دی، جس کے بعد اراکین نے ان کے انتقال پر اظہار رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے احترام کے طور پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ سیاسی رہنمائوں نے خطے میں عوامی خدمت میں ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔