جموں// بی جے پی ضلع جموں نے آئی ٹی اور سوشل میڈیا انچارجوں کی ایک میٹنگ ضلع صدر پرمود کپاہی کی قیادت میں ضلع جموں پربھاری ایس راجیو چرک کے ساتھ منعقد کی جس میں ضلع جموں کے آئی ٹی اور سوشل میڈیا انچارجز، پانچ منڈلوں اور سات مورچوں نے شرکت کی۔انچارجز سے خطاب کرتے ہوئے پرمود کپاہی نے سیاست کے موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے بی جے پی کی مودی حکومت کے 9 سال کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا کتنا ضروری ہے۔ انہوں نے انچارجز پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے سوشل میڈیا اور آئی ٹی کے ذریعے شروع کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں کو اجاگر کریں۔ راجیو چرک نے بات کرتے ہوئے اس بات کو یاد کیا کہ کس طرح سوشل میڈیا نے 2014 کے انتخابات میں اہم کردار ادا کیا تھا اور پارٹی کے ہر کارکن کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سرگرم رہنے اور پارٹی کی طرف سے شروع کیے گئے تمام نئے آئی ٹی اقدامات کو زیادہ سے زیادہ رسائی کے لیے استعمال کرنے کو کہا تھا ۔