نئی دہلی//جن سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو آزادی کے بعد ملک میں ہونے والی تمام اہم عوامی تحریکوں کا قائد قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی حب الوطنی سے رنگی ہوئی سو فیصد جمہوری پارٹی' ہے ۔ جدید سہولیات سے لیس پارٹی ہیڈکوارٹر کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہاں کہا کہ آزادی کے بعد ملک میں جتنی بھی تحریک چلی ہیں، ان ساری تحریکوں کی قیادت جن سنگھ اور بی جے پی نے کی جس کا انہیں بہت فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی حب الوطنی سے سرابور اور قومی مفاد کے مر مٹنے والے اس پارٹی کو بے شمار کارکنوں کی قربانی اور محنت ساتھ قائم کی گئی ہے ۔ مسٹر مودی نے پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی اور آنجہانی سندر سنگھ بھنڈاری کی شراکت کو نمایاں طور پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر اڈوانی ہمیشہ تنظیمی جمہوری کا جائزہ لیتے رہتے تھے اور مسٹر بھنڈاری بھی ہمیشہ سے کوئی سمجھوتہ کئے بغیر آئین کے مطابق پارٹی کس طرح چلے اور رکن میں کیسے اضافہ ہو ، عمل کیسے ہو اس کی فکر کرتے تھے ۔انہوں نے کہا، 'انہی چیزوں کی وجہ سے بی جے پی کا آج سو فیصد جمہوری بنیادہے ۔ 'جمہوریت کے لئے مختلف علاقوں میں وہاں کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے اتحاد کی سیاست میں بی جے پی کی شراکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مفاد پرست سیاسی پارٹیوں کا ،متحدہونا الگ بات ہے ، لیکن جمہوری اقدار اور علاقائی توقعات پر کھرا اترنے کے مقصد کے ساتھ پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا دوسری بات۔ اس معاملے میں بھی بی جے پی نے الگ مقام حاصل کیا ہے ۔انہوں نے اس سلسلے میں شیاما پرساد مکھرجی، دین دیال اپادھیائے سے لے کر اٹل بہاری واجپئی اور مرلی منوہر جوشی کے نام کا بھی ذکر کیا۔یو این آئی