جموں //بی جے پی کی جانب سے جمعارت کے روز یہاں سرکاری ،بینکوں و پبلک انڈر ٹیکنگز کے سابقہ افسروں کا اجلاس منعقد ہوا،جس کی صدارت سابقہ آئی جی پی ایس ایس بجرال (آئی پی ایس) نے کی اور پارٹی کے ترجمان اشونی چرنگو نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور پروگرام میں نظامت کے فرائض بھی انجام دئے۔انچارج لائبریری اور دستاویزات کلبھوشن مہوترہ نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔اجلاس میں ایس پی شرما ، جے گپتا، اے کے بٹ، یشپال سنگھ ، راجا جی کاچرو، ٹی بی کول، یش پال شرما ،ڈاکٹر اشوک شرما ، سبھاش سنگھ منہاس، سابقہ ڈائریکٹر فائنانس رویندر مہاجن اور سابقہ ڈی سی بملا تکو نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں اشونی چرنو نے کہا کہ بی جے پی کا نظریہ دنیا کے متعلق ایک نئے سوچ کی نمائندگی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنے منشور میں کئے گئے وعدوں کے تئیں پر عظم ہے ۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ کشمیر پر مرکوز مین اسٹریم پارٹیاں گزشتہ سات دہائیوں سے علاقائی، فرقہ وارانہ اور علحیدگی مدعے اُٹھا تے ہیں،تاکہ انکی سیاسی ساکھ بچی رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پارٹیاں لوگوں کا استحصال کر رہی ہیں اور نوجوانوں کو فرقہ وارانہ جذبات سے استحصال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت پسندی اور علحیدگی پسندی کو گذشتہ سات دہائیوں سے سودا بازی کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔انہوں نے ان پارٹیوں کی جانب سے بلیک میلنگ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے واضع کردیا ہے کہ جونہی اسے دفعہ 370 اور 35A کو ختم کرنے کے لئے پوری اکثریت حاصل ہوگی تو وہ اسے ختم کرے گی۔اپنے خطاب میں ایس ایس بجرال نے بزرگ شہریوں کو پارٹی میں شامل کرنے کو خوشامدید قرار دیا ۔