سری نگر//ریاستی انتظامیہ نے گورنر کے مشیر بی بی وِیاس کو 7 کارپوریشنوں کے چیئرمین اور ایک بورڈ کے سربراہ کی حیثیت سے تعینا ت کیا ہے۔اس سلسلے میںجاری ایک حکمنامے کے مطابق بی بی وِیاس جے اینڈ کے سٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ، جے اینڈ کے سمال سکیل انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کاپوریشن لمٹیڈ، جے اینڈ کے ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ ، جے اینڈ کے ہینڈی کرافٹس سکیلز اینڈ ایکسپورٹ) کارپوریشن لمٹیڈ ، جے اینڈ کے سیمنٹس لمٹیڈ ، جے اینڈ کے منرلز لمٹیڈ ، جے اینڈ کے انڈسٹریز لمٹیڈ اور جے اینڈ کے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔