یو این آئی
جموں//بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف )کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ’پی وی راما ساستری ‘‘نے منگل کے روز جموں میں کنٹرول لائن کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے کٹھن ترین موسمی حالات میںفورسزجوانوںکے حوصلے کی سراہنا کی۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا ساستری نے پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کا دورہ کیا اور وہا ں پر ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ سرحد پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران بی ایس ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی کاوشوں کے نتیجے میں ہی لائن آف کنٹرول پر اس وقت امن و امان قائم ہے۔اے ڈی جی نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایاکہ امن دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحد پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل آئی جی بی ایس ایف جموں نے سیکورٹی صورتحال پر اے ڈی جی کو بریفنگ دی۔ معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف بی ایس ایف تین دنوں کے دورے پر جموں پہنچے ہیںجس دوران وہ سرحدوں کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آفیسران سے آگاہی حاصل کریں گے۔