امرتسر// پنجاب میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اور امرتسر کی دیہی پولیس نے مشترکہ آپریشن میں ایک پاکستانی درانداز کو ہلاک کردیا۔
پولس نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ شب بی ایس ایف کے اہلکار سکیورٹی چوکی کاکڑ میں گشت کررہے تھے۔
اسی دوران فوجیوں نے خاردار تاروں کے نزدیک کچھ ہلچل محسوس کی جس کے بعد کارروائی میں لاکر ایک درانداز کو ہلاک کیا گیا۔