عظمیٰ نیوز سروس
جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر برج راج شرما کو ریاستی الیکشن کمشنر مقرر کیا۔ ایک حکم میں، کمشنر سکریٹری، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ، سنجیو ورما نے کہا کہ ایس ای سی کی تقرری اس تاریخ سے نافذ ہوگی جب وہ چارج سنبھالیں گے۔شرما نے 2015 سے 2017 تک چیف سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ شرما 65 سال کی عمر تک ریاستی الیکشن کمشنر کے عہدے پر فائز رہیں گے۔حکم میں کہا گیا ہے کہ “ان کی تقرری کی شرائط و ضوابط کو بعد میں حکومت کے ذریعہ مطلع کیا جائے گا۔” یکم فروری 2023 کو ایس ای سی کا عہدہ خالی ہوگیا تھا۔