ڈورو// /روف احمد کھانڈے ولد بشیر احمد کھانڈے کا تعلق دہرنہ ڈورو سے تھا ۔20سالہ فسٹ ائر طالب علم روف نے قرآن پاک کے15پارے حفظ کئے تھے ۔روف کے5بھائی و ایک بہن ہے ۔جس میں ایک بھائی حافظ قرآن ہے جبکہ دوسرا بھینصف قرآن حفظ کر چُکا ہے ۔والد پیشہ سے ترکھان ہے اور جماعت اسلامی کا سرگرم رکن ہے ۔روف احمد4فروری 2018کو جنگجوئوں کے صف میںشامل ہوا تھا اور حز ب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی ۔دوستوں کا کہنا ہے کہ روف دیندار لڑکا تھا اور کرکٹ سے بے حد لگائو تھا ،اُس کے فیس بک اکاونٹ پر ایک پوسٹ تحریر ہے جس میں لکھا ہے کہ اُس کی موت اللہ کی راہ میں ہونی چاہیے اور مظلوم مسلمانوں کو آزاد کرنے کے لئے ہونی چاہیے ۔روف احمد کے والد بشیر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جنگجوئوں کے صف میں شامل ہونے کے بعد اُس نے گھر والوں سے رابطہ منقطع کیا تھا اور کل جب وہ محاصرہ میں پھنسا تو پولیس نے مجھے بیٹے کو منانے کے لئے جائے موقع پر پہنچایا ۔اگر چہ میں نے اور اسکی ماں نے پولیس کے پیش کش کو ماننے کی صلاح دی تاہم رئووف نے معافی مانگتے ہوئے گھر جانے کی صلاح دی اور خود فوج کے ساتھ دو بدو ہوگیا ۔اُنہوں نے کہا کہ روف کے بہن کی منگنی آج تھی اور مہمان آنے سے پہلے ہی بیٹے کا جنازہ اُٹھانا پڑا ۔روف جس کھیل کے میدان میں اپنے بیٹ و بال سے جوہر دکھاتا تھا وہی کھیل کا میدان اُس کے لئے نماز جنازہ پڑھنے کے لئے مقرر ہوئی ۔وصیت کے مطابق والد نے پرنم آنکھوں سے بیٹے کا نماز جنازہ ادا کیا۔