سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوگا کے عالمی دن کے موقع پر اپنی مبارکباد پیش کی ہے۔ایک پیغام میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوگا کا مشق لوگوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے قابل بناتا ہے، ذہنی اور جسمانی طاقت کو بڑھاتا ہے اور جسم اور دماغ کے درمیان کامل ہم آہنگی پیدا کرتا ہے۔”انہوں نے کہا کہ میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ یوگا کو زندگی کا ایک لازمی حصہ بنائیں”۔