لندن//بین اسٹوکس کے بائیں گھٹنے کا گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد اسکین کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے ان کے اس ماہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کھیلنے کے امکانات اب ختم ہوگئے ہیں۔ اس سیریز کے دوران اسٹوکس کو کئی بار زخمی دیکھا گیا لیکن پھر بھی تین ٹیسٹ میچوں کے دوران کپتان جو روٹ نے ان کا سب سے زیادہ استعمال کیا۔ ایسی صورت حال میں انہوں نے 99 اوور پھینک کر سات وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 41 اوورز کرائے جو 2016 کے بعد کسی ٹیسٹ میں ان کے لیے سب سے زیادہ اوور تھے ۔ سال کے آغاز میں ایشز سیریز میں سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے انہیں احتیاط سے باؤلنگ کرانے کی بات ہوئی تھی۔ اسٹوکس نے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کو مضبوط کرنے کے لیے اس سال آئی پی ایل کی نیلامی سے اپنا نام باہر رکھا تھا۔ ان کا ارادہ 2 جون سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ڈرہم کے لیے چند کاؤنٹی میچ کھیلنے کاتھا۔