Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

بیماریوں کو گھر سے دور کیسے رکھا جائے؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 14, 2022 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
صفائی نصف ایمان ہے۔ جسمانی صفائی کے ساتھ ساتھ گھر کی اور اپنے اطراف کی صفائی پر بھی خصوصی دھیان دینا چاہیے۔ صفائی کا خیال نہ رکھنے کے باعث مختلف قسم کے جراثیم پیدا ہوتے ہیں جو بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ بالخصوص کووِڈ-19 نے صفائی کی اہمیت کو پہلے سے کئی گنا بڑھا دیا ہے۔
ہاتھ دھونا : ۔
بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ ہاتھ دھونےکا عمل جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے اور بیماریاں دور بھاگتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں زیادہ تر جراثیم کھانے پینے کے دوران ہی منتقل ہوتے ہیں۔ دیکھا جائے تو اس میں کوئی راکٹ سائنس نہیں ، بس جب ہاتھ گندے ہوں تو دھو لیے جائیں مگر اکثر لوگ سستی کی وجہ سے ہاتھ نہیں دھوتے۔ لہٰذا، فیملی کے تمام افرادکو بار بار ہاتھ دھونے سے متعلق تنبیہہ کرنے کے بجائے کیوں نہ کچھ تخیلانہ طریقہ کار اختیار کیاجائے جس سے وہ خود ہی ہاتھ دھونے کی طرف مائل ہوجائیں۔
مثلاً اپنے گھر کے تمام باتھ رومز میں بہترین اور منفرد طرز کے ہینڈ واشنگ اسٹیشن بنائیں تاکہ گھر والے ہاتھ دھونے میں دلچسپی لیں۔ اس سلسلے میں ہینڈ واش ایریا بہترین خوشبو والے صابن، ایک نرم تولیہ، موئسچرائزر (ایسا موئسچرائزر جو ہاتھوں کی خشکی دور کرکے انھیں نرم ونازک رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہو)، سینٹڈ کینڈل اور اس کے علاوہ دیگر تمام چیزیں جو باتھ روم میں ایک بہترین اورخوشگوار ہینڈ واش ایریاتخلیق کرنے میں مددگار ہوں، کا اضافہ کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب جراثیم سے بچنے کے لیے اس بات کا خیال رکھیں کہ گھر کے تمام افراد ایک ہی تولیہ استعمال نہ کریں، واش روم ایریا میں کپڑے کے تولیے کے بجائے ٹشوز کا استعمال بہتر رہتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنا ٹو تھ برش ہمیشہ کیپ سے ڈھانپ کر رکھیں اور فلو سے متاثرہ افراد کا ٹوتھ برش دیگر سے الگ رکھیں۔
صفائی پر دُگنی توجہ :  ۔
موسم سرما کے دوران صفائی ستھرائی کا جتنا خیال رکھا جائے گا آپ کا گھر اتنا ہی جراثیم اور بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔ اگر آپ یہ کام پہلے نہیں کرتے تھے تو اب آپ کو اپنی عادت بنانی ہوگی۔ صفائی کی ضرورت نہ صرف دیواروں اور فرنیچر کو ہوتی ہے بلکہ گھر کی ہر چھوٹی سے چھوٹی اور معمولی اشیا بھی صحت مند ماحول کے قیام کے لیے صفائی کی متقاضی ہوتی ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کچن کاؤنٹر ٹاپ کا نہ صرف اوپری حصہ بلکہ نچلا بھی جراثیم سے پاک ہو، ساتھ ہی دروازوں کی کنڈیاں، سوئچ بورڈ، کیبنٹ کے ہینڈل بھی دھول مٹی میں اَٹے ہوئے نہ ہوں۔
چونکہ فلو ایک ایسا وائرس ہے جو ایک شخص سے دوسرے شخص کو جلد منتقل ہوتا ہے، لہٰذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب اسکول اور آفس وغیرہ میں یہ وائرس پھیلا ہوا ہو تب زیر استعمال بیڈ شیٹس، تولیے اور چادر عام دنوں سے زیادہ مرتبہ دھوئیںاور اگر آپ خود فلو سے متاثرہ ہوں تو برتنوں اور تولیے کو بھی عام دنوں سے ہٹ کر زیادہ سے زیادہ دھوکر استعمال کریں۔ 
گھر کے تمام خفیہ اور پوشیدہ حصوں کی صفائی پر خاص دھیان دیںمثلا ًچولہوں کے بٹن، کاؤنٹر ٹاپ، باتھ روم کے دروازوں کے ہینڈل اور ٹوتھ برش ہولڈر وغیرہ۔ ساتھ ہی صفائی کے لیے اسفنج کا استعمال ہر گز نہ کریں اس کے بجائے ڈسپوزایبل پیپر تولیوں کا استعمال زیادہ بہتر رہے گا لیکن صفائی کے بعد اس کپڑے یا تولیے کی دھلائی بھی لازمی کی جائے۔
بستر کی تیاری :  ۔
موسم سرما میں آپ کا بستر دگنی صفائی چاہتا ہے۔ لہٰذا بیڈ شیٹ، کمبل، چادر اور تکیوں کی دھلائی و صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ دوسری جانب بہتر نیندکے لیے بستر جتنا آرام دہ ہو گا آپ اتنی ہی زیادہ اچھی نیند حاصل کریں گے۔ نیند اس موسم میں بیماریوں سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔ آپ یا خاندان کے دیگر تمام افراد جس طرح بہتر نیند حاصل کرسکیں، وہی طریقہ اختیار کریں مثلاً اگر بچے ٹوئنکل لائٹس میں سونے کے عادی ہیں تو ان کے کمروں میں ٹوئنکل لائٹس کا اضافہ کریں، اگر آپ ہلکے ٹمپریچر میں سونے کے عادی ہیں تو ہلکا پنکھا چلالیں، تاکہ بھرپور نیند لے سکیں۔
الرجی سے بچاؤ :  ۔
پولن اور مٹی کے ذرّوں سے بیمار ہونے کا خدشہ رہتا ہے، بالخصوص اگر کسی کو پولن الرجی، سانس کی بیماری اور دیگر اقسام کی الرجیز ہیں۔ ہوا میں نمی کے تناسب کے حساب سے یہ فضا میں تیزی سے پھیلتی ہیں اور ایسے لوگوں کو متاثر کرتی ہیں جن کو پھیپھڑوں کی بیماری لاحق ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بستر کی باقاعدگی سے صفائی، قالین کو صاف رکھنا، داخلی دروازے پر میٹ ڈالنا تاکہ باہر کی آلودگی اندر نہ آئے اور ہوا سے اضافی نمی ختم کرنے والے آلے کے استعمال سے ان مسائل سے بچاجاسکتا ہے۔
گھر میں پودے رکھنا :  ۔
ہر کوئی گھر میں صاف ہوا کے حصول کے لیے مہنگے ایئرپیوریفائر نہیں خرید سکتا، تاہم اس کے متبادل کے طور پر گھر کے اندر پودے رکھے جاسکتے ہیں۔ قدرت نے بعض پودے ایسے بنائے ہیں جو ہوا کے مضرصحت اجزاء کو صاف کرکے گھر کی اندرونی فضا میں آلودگی کے لیے ایک موثر حل ثابت ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے منی پلانٹ، اسنیک پلانٹ اور ڈریگن ٹری قابل ذکر ہیں، جو قدرتی طور پر فضا کو صاف کرتے ہیں۔ لیکن اگر انہیں صحت مند نہیں رکھا جاتا تو یہ ہوا میں بائیولوجیکل آلودگی پھیلانا بھی شروع کرسکتے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں وکشمیر: اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں
تازہ ترین
اننت ناگ میں سڑک حادثہ،19سالہ نوجوان جاں بحق
تازہ ترین
شوپیاں کے شکرو کیلر کے جنگلات میں ملی ٹینٹوں اور فوج کے مابین مسلح تصادم ، 3ملی ٹینٹ جاں بحق
تازہ ترین
جموں و کشمیر :سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر، متاثرین کی بازآبادکاری کے لیے حکومت سرگرم
تازہ ترین

Related

کالممضامین

پونچھ اور پہلگام | درد کے سائے میں انسانیت کا چراغ صدائے سرحد

May 13, 2025
کالممضامین

جنگ بندی کمزوری نہیں ،طاقت کا ثبوت زاویہ نگاہ

May 13, 2025
کالممضامین

ہندوپاک کشیدگی اور بے پناہ تباہی | سرحد کے آرپارموت و تباہی کی المناک تاریخ رقم گردش دوراں

May 13, 2025

ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی! ان کی حفاظت کرنا ہر انسان کے لئے لازمی!

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?