محمد بشارت
راجوری//ڈاکٹر ونود بھٹ، بی ایم او کنڈی کی زیر نگرانی اور چیف میڈیکل آفیسر راجوری ڈاکٹر ایم ایل راناکی ہدایات پربیلاپلنچ بلاک کنڈی میں ایک کامیاب آؤٹ ریچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں مقامی آبادی کو صحت کی مختلف سہولتیں فراہم کی گئیں۔کیمپ میں مجموعی طور پر 256 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں 18 حاملہ خواتین، 37 بچوں کو ویکسین دی گئی، 87 مریضوں کی ٹی بی کے لئے اسکریننگ کی گئی اور 17 مشتبہ ٹی بی کیسز سے نمونہ جمع کیا گیا۔ تمام مریضوں کو مفت دوائیاں فراہم کی گئیں۔ علاوہ ازیں، کیمپ میں حفاظتی اور علاجی دیکھ بھال پر خاص توجہ دی گئی۔ڈاکٹر فاروق تا نترے میڈیکل آفیسر آر بی ایس کے نے مختلف قومی اسکیموں اور پروگرامز کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ حکومت کی ان پہل قدمیوں کے ذریعے دور دراز علاقوں میں لوگوں تک مفت اور لازمی صحت خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔کنڈی کے سی ایچ او نے کمیونٹی میں بالغ بی سی جی ویکسی نیشن، نیشنل ٹوبی کلوسس پروگرام، نشہ مکت بھارت، ابھیان ،جے ایس وائی، جے ایس ایس کے، آر ایس ایس کے، آر بی ایس کے اسکیموں، متوازن غذا، پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں، غیر متعدی بیماریوں ٹی بی، خاندانی بہبود پروگرامز وغیرہ کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔