بڈگام// بیروہ پولیس تھانے کی عمارت آگ کی واردات میں مکمل طور خاکستر ہوگئی ہے جبکہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکاراورایک فائرمین زخمی ہوگیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز بڈگام کے ترجمان کے مطابق سوموار کی رات کے تقریباًپونے چار بجے پولیس تھانہ کی دومنزلہ عمارت میں ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ نمودارہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آگ کے شعلوں نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیکرراکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کیلئے 6فائر اسٹیشنوں کے اہلکارا ور گاڑیوں کو لگایا گیا لیکن وہ بھی تمام کاوشوں کے باوجود آگ پر قابو پانے میںناکام ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بچائو کارروائی کے دوران آرمڈ پولیس کے ایک اہلکاراور ایک فائر مین کو معمولی نوعیت کی چوٹیں لگیں۔