ارشاداحمد+اشرف چراغ
بڈگام+کپوارہ // بیروہ بڈگام میں تویرا سے گرکرایک 50 سالہ شہری لقمہ اجل بن گیا۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 50 سالہ غلام نبی شاہ ولد غلام قادر شاہ ساکن پیٹھ سیل، کنہ گنڈ سیل کے مقام پر تویرا سے گرکر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔اگرچہ اُسے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ معاملے کی نسبت مقدمہ زیر نمبر 51/2022 پولیس تھانہ بیروہ میں درج کیا گیا۔ادھر کپوارہ میں بھی ایک شخص ہلاک ہوا۔ہٹمولہ کپوارہ میں ٹریکٹر ی زد میں آکر ووگبل کا شہری50سالہ مام الدین جندر ولد علی محمد شدید طور پر زخمی ہوا جو بعد میں دم توڑ بیٹھا۔اس واقعہ میںڈرائیور بہائو الدین شاہ زخمی ہوا، کیونکہ ٹریکٹر لڑھک گیا تھا۔